Sunday, 2 March 2014

ساٹھ (60) ہزارکے قریب پاکستانیوں نے ایک ساتھ قومی پرچم لہرا کرنیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

 پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پاکستان اب تک 20 سے زائد ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئے عالمی ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔
لاہور: 60 ہزارکے قریب پاکستانیوں نے ایک ساتھ قومی پرچم لہرا کر ارجنٹائن کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
پنجاب حکومت کے تحت یوتھ فیسٹیول کے دوران لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 60ہزارکے قریب بچوں اور نوجوانوں نے سبزہلالی پرچم ایک ساتھ لہرا کر ارجنٹائن کا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔  اس سے قبل ارجنٹائن کے 49 ہزار 850 افراد نے ایک ساتھ اپنا قومی پرچم لہرا کر ریکارڈ بنایا تھا ۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں عالمی ریکارڈ بنانے کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اہم شخصیات اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جب کہ اس دوران اسٹیڈم کی فضا شرکاء کی جانب سے لگائے گئے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھی۔
واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ریکارڈ پر ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان اب تک 20 سے زائد ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئے عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔

No comments:

Post a Comment