Thursday, 23 April 2015

خواتین کےوہ دلچسب جملے جو بولنے میں کچھ اورحقیقت میں کچھ۔۔۔۔

24

عورت کی شخصیت کتنی پیچیدہ ہے اس کو سمجھنے کے لیے تو بڑے بڑے فلسفیوں نے ہزارہا منطقیں پیش کیں لیکن وہ بھی ان کی شخصیت کے کئی پہلوؤں سے ناواقف ہی رہے اسی طرح ان کے الفاظ بھی پیچیدہ ہوتے ہیں جن کے پیچھے کیا معنی چھپے ہوتے ہیں اس کو سمجھنے کا اصل گر تو شوہر ہی جانتا ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی وہ دھوکا کھا جاتا ہے۔
نہیں، میں ناراض نہیں ہوں: کسی عورت کو ناراض کردینا اتنا بڑا جرم نہیں لیکن اس کے یہ جملے ’’نہیں میں ناراض نہیں ہوں‘‘ کو غلط سمجھنا آپ کو مصبیت اور مشکل میں ڈال سکتا ہے کیونکہ دراصل ان جملوں میں ہی ناراضگی کا اظہار چھپا ہوتا ہے۔
یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے: اکثرو بیشتر اگر شوہر کوئی فیصلہ کرے اور وہ دوران محفل بیٹھ کر اس کا تذکرہ کردے تو اہلیہ اسے شوہر کا فیصلہ قرار دے کر فی الحال تو جان چھڑا لیتی ہے لیکن ان جملوں کے پیچھے کچھ اور ہی مطلب چھپا ہوتا ہے کیونکہ اس وقت کے بولے ہوئے جملے میں اصل پیغام یہی چھپا ہوتا ہے کہ آخری فیصلہ میرا ہی ہوگا۔
اکیلا رہنے میں زیادہ مزہ ہے: اگر آپ کی گرل فرینڈ آپ کے سامنے برملا اس بات کا اظہار کردے کہ جو لطف اکیلے زندگی گزارنے میں ہے وہ ساتھ رہن میں نہیں تو ان جملوں کے پیچھے چھپے پیغام کو آپ آسانی سے سمجھ جائیں کہ وہ آپ سے قطعی طور پر شادی کا ارادہ نہیں رکھتی۔
کیا میں موٹی نظر آرہی ہوں: خیال رکھیئے گا کہ کہیں آپ اس بات کا جواب غلطی سے بھی ہاں میں نہ دے دیں کیونکہ وہ خاتون آپ سے حقیقت میں یہ پوچھنا چاہ رہی ہوتی ہیں کہ دیکھو کہ میرا وزن کم ہورہا ہے تو آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی یہی کہنا پڑتا ہے کہ آپ کافی دبلی لگ رہی ہیں۔
ہمیں یہ کرنا چاہیئے: اگر کوئی خاتون آپ سے یہ کہے کہ ہمیں مل کر یہ کام کرنا چاہیئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو اپنی رائے نہیں دے رہی بلکہ بتانا چاہ رہی ہے کہ ہمیں یہ کام ہر حالت میں کرنا ہے اور آپ نے اس میں صرف میرا ساتھ دینا ہے۔
2 منٹ انتظار کرو: اگر آپ کی اہلیہ آپ سے 2 منٹ انتظار کرنے کی درخواست کررہی ہیں تو جناب آپ کو اس کا مطلب آسانی سے سمجھ جانا چاہئے کہ وہ آپ کو ابھی مزید انتظار کرنے کا کہہ رہی ہیں لہٰذا آپ چپ چاپ بیٹھیں اور صرف انتظار کریں۔
مجھے بھوک نہیں ہے: اگر کوئی خاتون آپ سے اس قسم کا جملہ کہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ کچھ کھانا نہیں چاہ رہی بلکہ وہ کہنا چاہتی ہے کہ اگر آپ آرڈر دیں گے تو وہ کھا لے گی۔
مجھے آپ سے بات کرنا ہے: اگر آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ آپ سے یہ بات کہے تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ آپ کو کچھ بتانا چاہ رہی ہے بلکہ آپ کو سمجھ جانا چاہئے کہ وہ آپ کو اپنی لمبی چوڑی شکایت سنانے والی ہے۔
کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں: خواتین یہ جملہ اکثر اپنے خاص مقاصد کو پورا کرنے کے لیے بولتی ہیں اس لیے اگر آپ سے کبھی اس جملے کا اظہار کیا جائے تو آپ تیار ہوجائیں کہ یا تو وہ آپ کی جیب خالی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے یا پھر کوئی بات منوانا چاہتی ہے۔
دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے: کافی گفتگو کے بعد اگر خاتون یہ کہے کہ بعد میں دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ چاہ رہی ہے کہ اب اس معاملے کو ختم کرو۔
میں آپ کے لیے کتنی حیثیت رکھتی ہوں: جب کسی خاتون سے کوئی غلطی ہوجائے تو وہ اسے دور کرنے کے لیے اپنے شوہر کو جذباتی طور پر پرکھتی ہے اور کہنا چاہتی ہے کہ میں تو آپ کی خواہش کے مطابق کام کرنا چاہتی ہوں۔
یہ آدمی تو بہت اچھا لگ رہا ہے: اگر کسی محفل یا پارٹی کے دوران آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ آپ کو یہ جملہ کہے تو وہ آپ کو حسد یا جلن میں مبتلا کرنا چاہتی ہے۔
پارٹی کو انجوائے کرو: اگر آپ کی اہلیہ یا گرل فرینڈ کسی محفل میں آپ کو اس طرح کی ہدایت دے تو آپ سمجھ جائیں کہ وہ آپ پر نظر رکھے ہوئے ہے اس لیے آپ ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے صرف پارٹی انجوائے کریں۔

No comments:

Post a Comment