آج بھی سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور ٹیلی ویژن کی اتنی ترقی کے باوجود ریڈیو اپنی اہمیت قائم رکھے ہوئے ہے۔ عالمی ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق دنیا کی 90 فیصد آبادی کی ریڈیائی لہروں تک رسائی ہے۔ دنیا میں ڈھائی ارب سے زائد ریڈیو سیٹ موجود ہیں۔
دنیا بھر میں ریڈیو اسٹیشنز کی تعداد 51 ہزار 884 ہے۔ عالمی سطح پر (60فیصد) 31 ہزار 220 ریڈیو اسٹیشنز 10 ممالک امریکا، اٹلی، فرانس، روس، برازیل، میکسیکو، ترکی، فلپاین، برطانیہ اور پیرو میں کام کر رہے ہیں، ایک چوتھائی (13ہزار769) ریڈیو اسٹیشنز اکیلے امریکا میں ہیں۔
ایف ایم کے آنے سے ریڈیو کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں سرکاری ریڈیو اسٹیشن55 ہیں جن میں 22 میڈیم ویوو اور34 ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ہیں جبکہ 147 نجی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن ملک میں کام کر رہے ہیں جن میں 119 تجارتی، جامعات کے شعبوں کے 30 غیر تجارتی تعلیمی ایف ایم اسٹیشن چل رہے ہیں۔
انٹرنیٹ اور موبائل فونز پر ریڈیو سننے کی سہولت نے ریڈیو کی سماعت کو ایک نئی جہت دی ہے، ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ریڈیو سننے والے30 فیصد بالغ مرد اور 20 فیصد بالغ خواتین موبائل فون پر ریڈیو سنتے ہیں اور اسی طرح 4 فیصدبالغ مرد اور 3 فیصد بالغ خواتین گاڑیوں میں سفر کے دوران ریڈیو سے محظوظ ہوتے ہیں
No comments:
Post a Comment