Sunday, 11 February 2018

سچ میں عورتیں عجیب ہوتی ہیں


لوگ سچ کہتے ہیں عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں
رات بھر پورا سوتی نہیں، تھوڑا تھوڑا جاگتی رہتی ہیں۔
نیند کی سیاہی میں انگلی ڈبو کر، دن کا حساب لکھتی ہیں
ٹٹولتی رہتی ہیں دروازوں کی کنڈیاں، بچوں کی چادر، شوہر کا من اور جب جاگتی ہیں تو پورا نہیں جاگتیں، نیند میں ہی بھاگتی ہیں
سچ میں عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں
ہوا کی طرح گھومتی، کبھی گھر، کبھی باہر، ٹفن میں روز رکھتی نئی نظمیں، گملوں میں روز بوتی امیدیں، پرانے عجیب سے گانے گنگناتی چل دیتی ہیں۔
پھر نئے دن کا مقابلہ کرنے، سب سے دور ہو کر بھی سب کے قریب ہوتی ہیں
عورتیں سچ میں بہت عجیب ہوتی ہیں
کبھی کوئی خواب پورا نہیں دیکھتیں، بیچ میں ہی چھوڑ کر دیکھنے لگتی ہیں، چولہے پر چڑھا دودھ، کبھی کوئی کام پورا نہیں کرتی
بیچ میں چھوڑ کرڈھونڈنے لگتیں موزے، بچوں کی پینسل، ربڑ، جوتے، اپنے بچپن کی یادیں، سہیلیوں کی باتیں، بہنوں سے لڑائی اور ان کا ماننا اور کچھ نہیں تو بس ماں کو یاد کر کے رو دینا، ابّا کا گڑیاں لانا یاد آ جانا اور پرانے صندوق سے کچھ ادھوری یادیں ڈھونڈنا، کچھ ان کہی لفظوں کی کہانی، کھویا ہوا ورق ڈھونڈنا
برسات کو یاد کرنا جب ہو جائے تو بھاگتے رہنا کپڑے بھیگ جائیں، اچار، پاپڑ خراب نہ ہو جائیں سچ میں عورتیں بہت عجیب ہوتی ہیں
خوشی کی امید پر پوری زندگی بتا دیتی ہیں
ان گنت کھائیوں کے پل کو پاٹ دیتی ہیں
سچ میں عورتیں عجیب ہوتی ہیں

No comments:

Post a Comment