بھوپال سے پاکستان ہجرت کے بعد 16 سالہ عبدالقدیرخان نےکراچی کے مشہور زمانہ "D.J سائنس کالج" میں داخلہ لیا اور طبعیات اور شماریات
میں B.Scکی ڈگری حاصل کی۔ 1956ء میں جامعۂ کراچی کا رُخ کیا اور
علُومِ دھات سازی (Metallurgy) میں اعلی نمبروں سے B.Scکی دوسری ڈگری حاصل
کی۔۔ اُن کی خداداد قابلیت کو مانتے ہوئے عالمی انجینئرنگ ادارےSiemens نے
انھیں جرمنی میں اعلٰی تعلیم کیلئے اسکالرشپ عطا کیا۔۔ عبدالقدیرخان نے
ٹیکنیکل یونیورسٹی برلن جاکر میٹالرجی انجینئرنگ میںM.Sc کی تعلیم شروع
کی۔ یہاں اُن کی ملاقات ایک ہونہارمحقق، ڈچ خاتون "مس ہینی" سے ہوئی اور
دونوں رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔۔ 1972ء تا 1974ء میں چار سال کے مختصر
عرصے میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے یورینئم کی افزُودگی کے ذریعئے ایٹمی طاقت
پیدا کرنے کی تکنیکی مہارت حاصل کرلی۔ جولائی 1976ء میں ڈاکٹر صاحب نے
اپنی خدمات پاکستان کیلئے پیش کردیں اورکہوٹہ" میں "خان ریسرچ
لیباریٹریزKRL " کے جھنڈے تلے پاکستانی نیوکلیائی پروگرام نئے عزم سے شروع
کیا۔۔۔ اس دوران ہالینڈ کی حکُومت نے اہم معلُومات چُرانے کے الزامات کے
تحت ڈاکٹر صاحب پر مقدمہ بھی دائر کیاگیا، تاہم جن معلومات کو چُرانے کی
بناء پر مقدمہ داخل کیا گیا تھا، وہ سب عام کتابوں میں موجود تھیں۔۔۔۔ جس کے
بعد ہالینڈ کی عدالتِ عالیہ نے ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو باعزّت بری
کردیا۔۔۔ اٹھائیس مئی 1998ء میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی قیادت میں بلوچستان
کے صحرائی علاقے "چاغی " میں کامیاب ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان عالمی ایٹمی
اقوام کی صف میں شامل ہوگیا.
Mr. Abrar uz-Zaman (ابرارالزمان) belongs to Rahim yar khan, Pakistan. Founder & President of The FREEDOM Society. Abrar is self-motivated and a patriotic person with a clear vision of life and also live with spirit of serving humanity. He is an inspiring Human Rights, Peace and Youth Activist and working with many other organizations on National and International level. His main goal of life is Peace, Love and freedom for World Humanity.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment