Saturday, 15 March 2014

تاحال کو ئی سراغ نہیں ملا، طیارے نے ملاکاکی طرف رخ کیا ،لگتا ہے کہ ایم ایچ 370اغواءہوگیا: ملائشین وزیراعظم



کولالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشین طیارے کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا اور ایک ہفتے بعد ملائشین حکام نے طیارے کے اغواءکا خدشہ ظاہرکردیاہے ، ملائشین حکام کاکہناتھاکہ تحقیقات سے پتہ چلاکہ طیارے نے اپنا راستہ تبدیل کیا اور ملاکاکی ریاست کی طرف چلاگیا، قازقستان یا پھر جنوبی ہند کی طرف جاسکتاہے ،تحقیقات سے لگتاہے کہ طیارہ اغواءکیاگیاکیونکہ تین سمندروں کو چھان مارا لیکن طیارہ نہ مل سکا، طیارے کے کمیونیکشن نظام کو بھی جان بوجھ کر ناکارہ بنایاگیا جبکہ بھارتی کوسٹ گارڈز نے کہاہے کہ تین دن کی مسلسل چھان بین کے باوجود اپنی حدودمیں اُنہیں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائشین وزیراعظم نجیب عبدالرزاق نے بتایاکہ ایم ایچ 370سے آخری رابطہ آٹھ مارچ کی رات آٹھ بجے ہواتھا ، لاپتہ طیارے کے مسافروں کے اہل خانہ کے لیے کڑی آزمائش کاوقت ہے ، طیارے کی تلاش کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں ، 14ممالک کے 43بحری جہاز آپریشن میں شریک ہیں ، تین سمندروں کوچھان مارا ہے لیکن ابھی تک طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔اُن کاکہناتھاکہ تحقیقات سے لگتاہے کہ طیارہ اغواءکیاگیا، چھان بین کررہے ہیں کہ مسافروں یا عملے میں سے کوئی فرد توشامل نہیں ، تحقیقات سے پتہ چلاکہ طیارے نے اپنا رخ ملاکاکی ریاست کی طرف موڑا اور قازقستان یا پھر جنوبی ہند کی طرف چلاگیاتاہم ابھی یہ تحقیقات ہورہی ہیں کہ طیارے نے اپنا رخ کیوں تبدیل کیا اور کہاں لے جایاگیا؟؟ اُنہوں نے کہاکہ شواہد سے بظاہر ایسے لگتاہے کہ طیارہ اغواءکیاگیااور جان بوجھ کر ہمارے طیارے کے کمیونیکیشن نظام کوناکارہ بنادیاگیا۔وزیراعظم نے طیارے کے مسافروں اور عملے کے ورثاءسے اظہار یکجتی کرتے ہوئے کہاکہ قومی سیکیورٹی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے طیارے کی تلاش کو ترجیح دی اور مسلسل تحقیقات جاری ہیں ۔ اُدھر بھارتی کوسٹ گورڈز کاکہناتھاکہ ملائشین طیارے کا کوئی سراغ ہاتھ نہ لگ سکا، بھارتی بحریہ نے تین دن تک مسلسل جزائر انڈیمن تلاش کیا ۔ قبل ازیں بھارت کا کہنا ہے کہ جزائر انڈیمن میں چار رن ویز ہیں اور اِن میں سے کوئی بھی جمبو کی لینڈنگ نہیں کروا سکتا۔

No comments:

Post a Comment