Saturday, 15 March 2014

آمنہ سچی تھی ،قبر میں اطلاع کردو، پولیس کا ’جرم ‘ ثابت ہوگیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ناانصافی پر خود سوزی کرنے والی مظفرگڑھ کی طالبہ کا احتجاج درست اور ’پولیس گردی‘ ثابت ہوگئی ہے جس کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ آمنہ سے زیادتی کے مقدمہ کی ایف آئی آر کے مندرجات درست لیکن پولیس کی تفتیش ناقص تھی جبکہ پولیس کو واقعے کا علم بھی تھا ۔واضح رہے کہ آمنہ بی بی کے مقدمے میں متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے پولیس نے مبینہ طور پر ملزم سے رعایت کی تھی اور  اسے آزاد کردیا گیا تھا جس پر احتجاج کرتے ہوئےآمنہ نے خودسوزی کرلی تھی اور کل ہسپتال میں دم ٹوڑ گئی تھی ۔ متوفیہ کے تدفین کے بعد ہونے والی تحقیقات میں اسے سچا قراردیادیا گیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment