کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشین ائیرلائن کا طیارہ 777 بوئنگ یوکرین میں روسی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار 295 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا ملائیشین ائیرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ روسی بارڈر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم روس کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کو میزائل سے مار گرایا گیا ہے جبکہ اس میں سوار عملے کے 15 افراد سمیت 295 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یوکرین کی وزارت داخلہ نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی ایوی ایشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ مقررہ روٹ سے یوکرین میں داخل نہیں ہوا اور اسے مشرقی یوکرین میں 10کلومیٹر بلندی پر نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے طیارے کو مار گرائے جانے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ملائیشین ائیر لائینز نے طیارے سے آخری رابط روس کی سرحد میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق نے طیارے کی تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کی تباہی پر انتہائی دکھی ہوں۔یوکرینی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارے کو علیحدگی پسندوں نے میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جبکہ علیحدگی پسندوں نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارے کو یوکرینی فورسز نے نشانہ بنایا ہے۔طیارے میں سوار مسافروں میں 153چینی ،3امریکی ،5بھارتی،7ملائشین شامل تھے۔
Mr. Abrar uz-Zaman (ابرارالزمان) belongs to Rahim yar khan, Pakistan. Founder & President of The FREEDOM Society. Abrar is self-motivated and a patriotic person with a clear vision of life and also live with spirit of serving humanity. He is an inspiring Human Rights, Peace and Youth Activist and working with many other organizations on National and International level. His main goal of life is Peace, Love and freedom for World Humanity.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment