انسولین کا انجکشن لگوانے والے مریض اب انہیلر استعمال کرسکیں گے انہیلرکی منظوری امریکا کی فیڈرل ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے ) نے دی ہے جس کے بعد انہیلر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، پاکستان میں انہیلرکی دستیابی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہوگی،، انسولین سے شوگر کی دوا لگانے والے مریض مستقبل میں انہیلر استعمال کرسکیں گے، ماہر ذیابیطس پروفیسر زمان شیخ نے بتایاہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے شوگر کے وہ مریض جو انسولین انجکشن لگاتے ہیں ایسے مریضوں کیلیے انسولین کی جگہ نئی دوا انہیلر کی منظوری دیدی ہے۔
جس کے بعد انہیلر جلد ہی دنیا بھرکی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، انہیلر ٹائپ ون کے مریضوں کے لیے ہوگا وہ مریض جو انجکشن کے ذریعے انسولین لگاتے ہیں انھیں ٹائپ ون کہا جاتا ہے، ٹائپ ٹومریضوں کے لیے انہیلر تجرباتی مراحل میں ہے ، منظوری کے بعد انسولین لگانے والے مریض انہیلر استعمال کرسکیں گے اس کے استعمال سے مریض انجکشن لگانے سے محفوظ رہیں گے، پاکستان میں انہیلرکی دستیابی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہوگی کیونکہ انہیلرکوپاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن کے بعد ہی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت ہوگی۔
انہلیر شوگرکے مریضوں کے لیے خوشخبری ہے انہیلر کے استعمال سے مریض انجکشن لگانے سے محفوظ رہ سکیں گے، پاکستان میں وزارت صحت کی منظوری کے بعد انہیلر کی فروخت ہوگی، پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد7.4 ملین ہے شوگر کا مرض تیزی سے ملک میں بڑھ رہا ہے طرززندگی میں تبدیلی اور مرغن کھانوں کے رجحان سے شوگر کے مرض میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، فاسٹ فوڈ اور سافٹ ڈرنکس کی وجہ سے کم عمر بچے بھی اس مرض کا شکار ہورہے ہیں جو خطرناک علامت ہے۔
No comments:
Post a Comment